اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی پارلیمنٹ کے صدارتی بورڈ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے.
یہ بات محمد قاسم عثمانی نے گزشتہ روز ایک صوبائی انتظامی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ محفوظ ملک ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار یہاں اپنا پیسہ لگانے کے خواہاں ہیں.
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادی ایران میں سرمایہ کاری کو روکنے کیلئے ایران کو غیرمحفوظ قرار دے رہے ہیں لیکن ایران خطے میں ہرطرح سے محفوظ ملک ہے.
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ایران کی سرحد کے قریب تکفیری دہشت گرد گروہوں کو تعینات کر کے ملک میں دہشتگردی اور انتہاپشندی کی سرگرمیاں کروا کے ایران کو غیر محفوظ ثابت کرنے کی کوششیں کر رہیے ہیں.
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج،پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے اپنی سرحد کی مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲